دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو اسمبلیوں میں نمائندگی دی جائے،نعیم میر

دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو اسمبلیوں میں نمائندگی دی جائے،نعیم میر

  



لاہور(وقائع نگار) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی جنرل سیکرٹری نعیم میرنے کہا ہے کہ دوہری شہریت کے حامل بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کو اسمبلیوں میں دس فیصد نشستیں دی جائیں۔ اس عمل سے ان کی دلچسپی پاکستان کے معاملات میں بڑھے گی اور انہیں احساس ملکیت ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ان پاکستانیوں نے 13.6 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے اور پاکستان کو دنیا کے ان پانچ ممالک میں شامل کر دیاجہاں سب سے زیادہ ترسیلات بھیجی جاتی ہیں۔ہمارے کرنٹ اکاﺅنٹ کے خسارہ کو کم کرنے میں ان ترسیلات نے اہم رول ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اورسیز پاکستانیوں کے لئے اگر اسمبلیوں میں نشستیں مختص کی جاتی ہیں تو جہاں ایک طرف ان کے اعتماد میں اضافہ ہوگا وہیں پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ کا سبب بنے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1