حفاظتی تدابیر اختیار کرکے ڈینگی سے بچا جاسکتا ہے، ڈاکٹر امیر

حفاظتی تدابیر اختیار کرکے ڈینگی سے بچا جاسکتا ہے، ڈاکٹر امیر

  



لاہور (جنرل رپورٹر) میاں منشی ہسپتال میں ڈینگی سیمینار ہوا جس کا اہتمام ہسپتال کے میڈکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد امیر نے کیا تھا سیمینار میں رکن قومی اسمبلی بلال یٰسین ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر نیازی سمیت ہسپتال کے ڈاکٹروں، نرسوں، پیرامیڈیکل سٹاف کے علاوہ سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر محمد امیر نے کہا کہ ڈینگی بخار 100 فیصد قابل علاج مرض ہے اور اس سے حفاظتی تدابیر اختیار کرکے بچاجاسکتا ہے۔ اپنے گھروں، صحنوں اور چھتوں پر پانی جمع نہ ہونے دیں گھروں کے کباڑ خانوں، گوداموں کو صاف ستھرا رکھیں ایسی چیزیں جن میں پانی جمع ہوتا ہو اور وہ فالتو ہیں انہیں تلف کردیں۔ گھر میں رکھے گئے گملوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں ایئرکولر پانی سے صاف رکھیں اور گھروں کے اندر سپرے کریں۔ ڈاکٹر محمد امیر نے کہا کہ جس طرح وزیراعلیٰ پنجاب اور ضلعی حکومت نے ڈینگی کے خلاف مہم شروع کررکھی ہے۔ یہ جہاد ہے اس جہاد میں پوری قوم شامل ہوکر مہلک مرض سے ملک کو نجات دلائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...