ریلوے پارک میں جابجا پانی ، ڈینگی وائرس کی افزائش کا امکان

ریلوے پارک میں جابجا پانی ، ڈینگی وائرس کی افزائش کا امکان

  



لاہور (جنرل رپورٹر/سٹاف رپورٹر) ریلوے پارک میں جگہ جگہ پانی جمع ہونے سے ڈینگی وائرس کی افزائش کا امکان پیدا ہو گیا ہے بتایا گیا ہے کہ مغل پورہ ریلوے یارڈ میں جگہ جگہ بارشی پانی جمع ہے جبکہ گھاس پھونس اور جھاڑیاں بھی مچھروں کی نرسریوں میں تبدیل ہو چکی ہیںمگر ضلعی حکومت اور ریلوے انتظامیہ نے اس پر مسلسل آنکھیں بند کررکھی ہیں تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی لاروا کے خلاف مہم جاری ہے مگر ایسے وقت میں جب یہ مہم عروج پر ہے اور اس وقت بھی ریلوے یارڈ کے علاقے ضلعی حکومت گلبرگ ٹاﺅن اور ریلوے انتظامیہ لاہور ڈویژن کی آنکھوں سے اوجھل ہیں یہاں ہر طرف بارشی پانی جمع ہے کباڑ کا مال ناکارہ گاڑیاں اور مال گاڑیوں کا ناکارہ سامان پڑا ہے جو ڈینگی سمیت دیگر مچھروں کی محفوظ پناہ گاہوں کے طور پر جانے جا رہے ہیں اس صورتحال سے اس کے ارد گرد کی آبادیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ مزا کی بات یہ ہے کہ ڈینگی ڈے آج دوسری مرتبہ منایا جارہا ہے دونوں دنوں میں یہ یارڈ انتظامیہ کی آنکھوں سے اوجھل رہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...