محا فظان ختم بنوت کی گستا خ پادری کے خلاف ریلی
لاہور(پ ر ) محافظا ن ختم نبوت کے زیر اہتمام جوہر ٹاﺅن سے ٹاﺅن شپ اکبر چوک تک ریلی نکالی گئی۔ تحفظ ناموس رسالت ریلی سے خطاب کر تے ہوئے علامہ ذوالفقار مصطفیٰ ہاشمی قادری، علامہ حافظ اعظم نعیمی، عثمان غنی قادری ،سر فراز قادری نے کہا کہ گستاخانہ فلم بنانے والے امریکی کو سرعام پھانسی دی جائے اور مغربی ممالک شان رسالت میں گستاخی پر مسلمانوں کے احتجاج پر تو جہ دیں اور ملعونوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں جس طر ح ہولو کا سٹ کیخلاف لکھنے پر سات سال سزا ہے۔ پیغمبر اسلام کے خلاف ایسی بے ہودہ حرکت کرنے والوں کےلئے موت کی سزا ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ودیگر اسلام دشمن قوتین مسلمانوں کی دل آزاری کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔