ضلعی حکومت ، لاہور پارکنگ کمپنی کے درمیان 7پارکنگ پلازے تعمیر کرنے کا معاہدے
لاہور (جنرل رپورٹر) ضلعی حکومت اور لاہور پارکنگ کمپنی کے درمیاں ایم او یو پر دستخط ہوگئے ہیں کمپنی پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت لاہور میں پارکنگ پلازے تعمیر کرے گی معاہدہ پر چیئرمین ایڈمنسٹریٹر حافظ نعمان اور ڈی سی او لاہور نورالامین مینگل نے دستخط کیے۔ معاہدہ کے تحت کمپنی کے 75 فیصد منافع پر ضلعی حکومت ابتدائی طور پر 7 پارکنگ پلازے تعمیر کرے گی، لبرٹی میں بھی پارکنگ پلازہ قائم کیا جائے گا۔ اسی طریقہ کار کے تحت شہر کے دیگر علاقوں میں بھی پارکنگ پلازے تعمیر کیے جائیں گے۔