این ایچ اے کی ریزرو انجینئرنگ کمپنی کے خلاف لاروا برآمد ہونے پر مقدمہ
لاہور (جنرل رپورٹر) ضلعی حکومت نے این ایچ اے کی ریزرو انجینئرنگ کمپنی سے لاروا برآمد ہونے پر مقدمہ درج کرادیا گزشتہ روز محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی خواجہ عمران نذیر کے ہمراہ این اچ اے کی ورکشا پ ریزرو انجینئرنگ کمپنی پر چھاپہ مارا اس دوران جگہ جگہ پانی جمع تھا جس سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔