سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی جاری ہے، مجاہد شیر دل

سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی جاری ہے، مجاہد شیر دل

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ڈائریکٹر جنرل مجاہد شیر دل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کو امدادی سامان کی ترسیل باقاعدگی سے جاری ہے۔ حکومتی اراکین اور سرکاری محکموں کے حکام تندہی کے ساتھ متاثرین کیلئے کی جانے والی امدادی سرگرمیوں کو ان کی بحالی اور آبادکاری تک جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ اس سلسلے میں کروڑوں روپے مالیت کی اشیاءخوردونوش و ضروریہ 322ٹرکوں کے ذریعے پہنچائی جاچکی ہیں جن کا کل وزن2576میٹرک ٹن ہے۔ مجاہد شیر دل نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو ریلیف دینے کے لئے راجن پور اور ڈی جی خان کی ضلعی انتظامیہ کو حکومت پنجاب نے بالترتیب 3ملین اور 8ملین کے فنڈز ریلیز کئے جس پر دونوں اضلاع کی انتظامیہ نے امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک کی این جی اوز بھی پنجاب میں آئے سیلاب اور اس سے متاثرہ ہونے والے افراد کے لئے ریلیف پروگرام شروع کریںگی تاکہ حکومت کے شانہ بشانہ مل کر متاثرین کی بحالی کے کام جلد شروع ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اضلاع سے سیلابی پانی تقریباً اتر چکاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...