کچی آبادیوں کے رجسٹری ریٹ میں اضافہ ظلم ہے:کامران سیف

کچی آبادیوں کے رجسٹری ریٹ میں اضافہ ظلم ہے:کامران سیف

  



لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ق) کے رہنما و سینئر نائب صدر مسلم لیگ یو تھ ونگ لاہور میاں کامران سیف نے حکومت پنجاب کی جانب سے کچی آبا دیوں کی رجسٹر یو ںکے ریٹس 172روپے فی مرلہ سے بڑھا کر موجودہ ڈی سی کر دینے پر تشو یش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقو ق دینے کے نام پر بے وقوف بنایا جارہاہے۔ موجودہ رجسٹر ی ریٹس کے مطا بق مالکانہ حقوق ظلم اور غریب خاندانوں پر بے پناہ مالی بو جھ ہے اس سے ایل ڈی اے سمیت پنجاب بھر میں کچی آبادیوں کے مکینوں کے لئے اپنے سرچھپا نے کی جگہ کی مالکانہ حقوق ملنے کے بعد رجسٹر یا ں کروانا ناممکن ہوگیا ہے کیونکہ ڈویلپمنٹ چارجز سمیت بعض جگہوں پر ڈی سی اور ریٹس 5لاکھ روپے فی مرلہ سے تجاوز کرچکے ہیں میاں کامران سیف نے کہا کہ حکومت کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کے بیانات تو دیتی ہے لیکن کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق کی بجائے ظالمانہ طریقے سے رہائشی حقوق دیئے جارہے ہیں جن کی وجہ سے لاکھوں غریب خاندانوں کے بے گھر ہونے کا خدشہ پید ا ہوگیا ہے ۔ حکومت پنجاب کے اس فیصلہ سے پنجاب میں کچی آبا دیوں میں 37824 خاندان آباد ہیں جن میں رہا ئشیوں کی تعداد لاکھوں میں بنتی ہے ۔ حکومت پنجاب کے اس فیصلہ سے پنجاب میں کچی آبادیوں میں رہائش پذیر کروڑوں افراد متاثر ہونگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...