چودھری ظہور الٰہی شہید ایک بااصول محب وطن سیاستدان تھے، چودھری ظہیر الدین

چودھری ظہور الٰہی شہید ایک بااصول محب وطن سیاستدان تھے، چودھری ظہیر الدین

  



لاہور (پ ر)پاکستان مسلم لیگ کے پارلیمانی لیڈر جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب چوہدری ظہیر الدین خاں نے چوہدری ظہور الٰہی شہید کی برسی کے موقع پر مسلم لیگ ہاﺅس میں پارٹی عہدیداروں و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری ظہور الہٰی شہید ایک بااصول محب وطن مسلم لیگی راہنما اور قومی لیڈر تھے، جمہوریت کے لیے ان کی جدوجہد سیاسی تاریخ کا نا قابل فراموش باب ہے پارلیمنٹ کے اندر قومی ایشوز پر ان کے خطابات نوجوان سیاستدانوں کے لیے مشعل راہ ہیں آخری سانس تک انہوں نے کلمہ حق بلند کیا اور جرات و بہادری کی ایک نئی تاریخ رقم کی ۔ دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید چوہدری ظہور الٰہی کے درجات بلندکرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...