سماجی رہنما سید منور حسن شاہ کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت

سماجی رہنما سید منور حسن شاہ کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ میں اہم شخصیات کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) انجمن تحفظ شہریاں شمال لاہور کے چیئرمین اور سماجی رہنما سید منور حسین شاہ کی والدہ ماجدہ گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی، ان کی نماز جنازہ گشتہ رات بعداز نماز عشا ان کی رہائش گاہ جمیل آباد کی جامعہ مسجد میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں مختلف مکاتب ہائے فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی، بعدازاں انہیں سنگدپورہ منڈی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، اس موقع پر نماز جنازہ میں علی ایڈووکیٹ ریان علی بنگش ، ڈاکٹر یونس بدر خان، ذیشان منیر، عبدالرشید ،نعیم پہلوان، تحصیل رشید کے علاوہ روزنامہ پاکستان کے چیف رپورٹر جاوید اقبال نے بھی شرکت کی مرحوم کی رسم قل آج پر 3 بجے جامعہ مسجد مدینہ جمیل آباد سنگت پورہ میں ادا کی جائے گی۔

مزید :

ایڈیشن 1 -