سول لائنز ڈویژن میں8 ماہ کے دوران5 ہزار سے زائد وارداتیں

سول لائنز ڈویژن میں8 ماہ کے دوران5 ہزار سے زائد وارداتیں

  



لاہور(کامران مغل) ایس پی سول لائنز ڈویژن کی عبدالقادر قمربھی جرائم پیشہ افرادکیخلاف موثر کارروائی کرنے میں ناکام ہوگئے کیونکہ سول لائنزڈویژن میں300سے زائدبلیک لسٹ افراد کی تعداد موجود ہے جس میںخواتین سمیت 102منشیات فروش ،65جوئے کے اڈے،53قحبہ خانوں سمیت14ہوٹل جسے 58افراد جس میں39مرد اور19خواتین چلا رہے ہیں جبکہ تقریبا20کے قریب جیب راش سر عام "آزادی "کے ساتھ شہریوں کا کنگال کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔گذشتہ 8ماہ کے دوران قتل،چوری ،اغواءبرائے تاوان اورڈکیتی مزاحمت قتل سمیت مختلف 5ہزار سے زائد وارداتیں رپوٹ ہو چکی ہیں لیکن ماتحت عملہ افسران بالا کوسب اچھے کی رپوٹیں ارسال کرنے میںبازی لے گیا ہے تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سول لائنز ڈویژن میں واقع سرفہرست تھانہ سول لائن میں 11منشیات فروش، 11جیب تراش،9قحبہ خانے جسے4خواتین اور5مرد چلاتے ہیںجبکہ8جوئے کے اڈے واقع ہیں۔تھانہ مزنگ میں 22منشیات فروش،9قحبہ خانے جسے 5مرد اور4خواتین چلاتے ہیںاور6جوئے کے اڈے شامل ہیں۔تھانہ ریس کورس میں 11منشیات فروش،قحبہ خانے 9جسے 4خواتین اور5مرد چلاتے ہیں جبکہ 7جوئے کے اڈے شامل ہیں۔تھانہ لٹن روڈ میں9منشیات فروش،10قحبہ خانے جسے 6خواتین اور4مرد چلاتے ہیں جبکہ3جوئے کے اڈے شامل ہیں۔تھانہ پرانی انارکلی میں9منشیات فروش 4ہوٹل جو کہ قحبہ خانوں میں بدل چکے ہیںاور4مرد چلاتے ہیںجبکہ 6جوئے کے اڈے شامل ہیں۔تھانہ مغل پورہ میں13منشیات فروش،3جیب تراش اور5جوئے کے اڈے شامل ہیں۔تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں 8منشیات فروش،5ہوٹل جو کہ قحبہ خانے میں بدل چکے ہیں اسے 10آدمی چلارہے ہیں جبکہ10جوئے کے اڈے شامل ہیں۔تھانہ گڑھی شاہو میں 8منشیات فروش ،2جیب تراش،2قحبہ خانے جسے 2مرد و خواتین چلا رہے ہیں۔تھانہ گجر پورہ میں 3خواتین سمیت8منشیات فروش جبکہ 8جوئے کے اڈے شامل ہیں ۔تھانہ شالیمارمیں 12جوئے کے اڈے جبکہ1جیب تراش شامل ہیں،علاوہ ازیں گذشتہ تقریباً8ماہ کے دوران 20قتل، 16اندھے قتل، 5اغواءبرائے تاوان، 5ڈکیتی مزاحمت قتل ،247رابریز ، 49موٹرسائیکل چھیننے ، 74کاریں جبکہ 388موٹرسائیکلوں سمیت دیگر 52وہیکلز چوری ہوئیں،پولیس صرف4885سے زائدمقدمات میں سے 2ہزار629کی تفتیش ہی مکمل کرسکی جبکہ1463مقدمات زیر تفتیش ہیں تاہم 535مقدمات ابھی تک ٹریس ہی نہیں ہو سکے ہیں لیکن بغل میں بیٹھنے والے سی سی پی او لاہور اسلم ترین نے سب کچھ جاتے ہوئے بھی خاموشی اختیار کر رکھی ہے اوراسی وجہ سے جرائم پیشہ افراد اپنے مکرود دھندے جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ انہیں مزید پھیلانے میں مگن ہیں لیکن پولیس شیر جوان اپنی فرائض بھول کر اپنا و افسران کا مال پانی اکھٹا کرنے کے چکر میں سار ادن مٹر گشت کرتے نظر آتے ہیں۔

مزید : ایڈیشن 1