وزیر اعظم پرویز اشرف کی لاہور آمد پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی

وزیر اعظم پرویز اشرف کی لاہور آمد پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی

  



لاہور (کامران مغل) صوبائی دارالحکو مت میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی آمد پر گزشتہ روزکسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظرسیکیورٹی انتہائی ہائی الرٹ رہی ،حساس مقامات ، مساجد‘ امام بارگاہوں‘ ودیگرجگہوں کے علاوہ پولیس افسران کے دفاتر کی سیکیورٹی بھی فول پروف بنانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے تاہم اس موقع پر شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی جبکہ شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی مکمل تلاشی لینے کے بعد انہیں شہر میں داخلے کی اجازت دی گئی۔تفصیلات کے مطابق شہر بھر کے 84تھانوں اور 20کے قریب پولیس چوکیوں کی حدود میں200سے زائد پولیس ناکے لگائے گئے تھے،مجاہد فورس کی گاڑیاں شہر بھر میں گشت کرتی رہیں اور مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو روک کر ان کی تلاشی لیتی رہیںتاہم پولیس اہلکاروں نے متعدد موٹر سائیکل سواروں کو کاغذات نہ ہونے کے باعث تھانوں میں بند کر دیاعلاوہ ازیںشہر کے مختلف علاقوں میں واقع درباروں، وی وی آئی پیز شخصیات اور اہم سرکاری و غیر سرکاری عمارات خصوصاًقانون نافذ کرنےوالے اداروں کی عمارتوں اور بڑے ہوٹلوں کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کر دئےے گئے تھے جبکہ تمام اہم عمارات اور تنصیبات کی حفاظت کیلئے مزےد سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا اوراہم مقامات پر اضافی نفری تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کی گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا جبکہ پولیس نے ہوٹلوں و گیسٹ ہاﺅسسز مالکان کو خصوصی ہدایت جاری کیں کہ وہ کمپیوٹر ائزڈ شناختی کارڈ کے بغیر کسی کو رہائش کے لیے کمرہ نہ دیں۔علاوہ ازیں شہر کے تمام داخلی راستوں کی کڑی نگرانی اور اہم سرکاری عمارات ،بس و ویگن اسٹینڈز اور کاروباری و تجارتی مرا کز پر سفید پارچات میں نفری تعینات کر دی گئی ہے،پولیس نے گزشتہ روز صوبائی دارالحکو مت کے مضافاتی علاقوں میں سرچ آپریشن بھی جاری رکھا جہاں سے حراست میں لیے گئے افراد کو بعدازاں مکمل کوائف ملنے کے بعد رہا کر دیا گیا ۔

مزید : ایڈیشن 1


loading...