گستاخ رسول کو امریکہ اور یورپ کی سرپرستی حاصل ہے: حافظ سعید

گستاخ رسول کو امریکہ اور یورپ کی سرپرستی حاصل ہے: حافظ سعید

  



لاہور (خصوصی رپورٹ) امیر جماعت الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ گستاخان رسولﷺ کو امریکہ و یورپ کی اعلانیہ سرپرستی حاصل ہے اسی وجہ سے ملعون گستاخوں کے خلاف کاروائی نہیں کی جا رہی۔مذہبی و سیاسی جماعتیںکل اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں آئندہ کے متفقہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گی۔ مسلم حکمران او آئی سی کا اجلاس بلا کر عالمی سطح پر توہین انبیاءکی سزا موت کا قانون پاس کروانے کی کوشش کریں۔گذشتہ روز مرکز القادسیہ چوبرجی میں جماعةالدعوة کے کارکنا ن و ذمہ داران کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ امریکہ میں بننے والی گستاخانہ فلم دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے ۔مسلم حکمران امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے گستاخوں کو پھانسی کے پھندے تک پہنچانے میں کردار ادا کریں ۔ انہوںنے کہاکہ قومی مجلس مشاورت کے تحت تحفظ حرمت رسول ﷺ کے مسئلہ پر کل اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس اس لحاظ سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ اس میں حکومت اور اپوزیشن میں شامل جماعتوں سمیت ملک بھر کی دینی و سیاسی قیادت، عسکری ماہرین اور دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شریک ہوں گی۔

مزید : صفحہ اول


loading...