چودھری ظہور الٰہی کی 31ویں برسی آج منائی جائے گی

چودھری ظہور الٰہی کی 31ویں برسی آج منائی جائے گی
چودھری ظہور الٰہی کی 31ویں برسی آج منائی جائے گی

  



 گجرات(آن لائن) مسلم لیگ (ق) سربراہ چودھری شجاعت حسین کے والد،نائب وزیر اعظم چودھری پرویز الٰہی کے چچا و سسر چودھری ظہور الٰہی کی 31ویں برسی آج منگل کو عقیدت و احترام سے منائی جائے گی اس موقع پر مختلف شہروں میں تعزیتی تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز، مذاکروں اور مباحثوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا جن میں مسلم لیگ کے رہنما و مقررین چودھری ظہور الٰہی مرحوم کی ملکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے برسی کے سلسلے میں مرکزی تقریب ظہور پیلس گجرات میں ہو گی ۔

مزید : صفحہ اول


loading...