شہر میں کریک ڈاﺅن جاری ہے، 131 منشیات فروش گرفتار کئے، سی سی پی او

شہر میں کریک ڈاﺅن جاری ہے، 131 منشیات فروش گرفتار کئے، سی سی پی او

  



لاہور(کرائم رپورٹر) اس حوالے سے سٹی چیف پولیس آفیسر لا ہور محمد اسلم ترین کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن شہر میں شروع کررکھا ہے ،رواں سال میں 131چھوٹے بڑھے منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں بند کروایا ہے ، شہر میں منشیات فروشی عام نہیں ہے جس طرح پہلے ہوا کرتی تھی ،بڑے پیمانے کی منشیات فروشی اب ختم ہوچکی ہے تاہم لاہور پولیس کو سخت احکامات جاری کر رکھے ہیں کہ کسی بھی منشیات فروش کی مدد کر نے والا پولیس آفیسر، یا اہلکار یا منتھلی لینے والے پولیس آفیسر یا اہلکار کے بارے میں معلوم ہونے پر اسے محکمہ پولیس سے نکال دیا جائے گا،میرا دفتر کسی بھی شہری کے لیے کھلا ہے اگر کسی علاقہ میں منشیات فروشی ہو رہی ہے تو مجھے اطلاع دیں تو اس علاقہ کا ایس ایچ او سے لے کر کانسٹیبل سزا کا حقدار ہو گا۔

مزید : ایڈیشن 1


loading...