اوکاڑہ میں دن دہاڑے ڈکیتی میں مزاحمت پت خاتون قتل،بداخلاقی کا بھی شبہ

اوکاڑہ میں دن دہاڑے ڈکیتی میں مزاحمت پت خاتون قتل،بداخلاقی کا بھی شبہ

  



اوکاڑہ (بیورو رپورٹ) شادمان کالونی اوکاڑہ میں دن دہاڑے نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہوکر خاتون خانہ کو قتل کرکے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی رقم لوٹ لی۔ قتل سے قبل خاتون خانہ سے بداخلاقی کا بھی شبہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق شادمان کالونی اوکاڑہ کا رہائشی امیر محمد کچھ عرصہ سے روزگار کے سلسلہ میں سعودی عرب میں مقیم ہے۔ گھر پر اس کی بیوی مقصوداں بی بی اور دو بچے رہتے تھے۔ سوموار کی صبح دونوں بچے سکول پڑھنے کیلئے چلے گئے اور گھر پر مقصوداں بی بی اکیلی تھی۔ اس دوران نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوگئے۔ لوٹ مار کرتے ہوئے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی۔ ملزمان نے خاتون خانہ کے پہنے ہوئے زیورات بھی اتروا لئے۔ ملزمان خاتون کو برہنہ حالت میں تیز دھار آلے سے قتل کرکے فرار ہوگئے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملزمان نے مقتولہ کو بداخلاقی کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ تھانہ اے ڈویژن پولیس وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دی۔ ایس ایچ انسپکٹر تھانہ اے ڈویژن نصیر خان نے میڈیا کو دوران ملاقات بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ امید ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید : ایڈیشن 1


loading...