لاکھوں کے ڈاکے، نواب ٹاﺅن سے22 لاکھ مالیت کے زیورات اور سامان چوری

لاکھوں کے ڈاکے، نواب ٹاﺅن سے22 لاکھ مالیت کے زیورات اور سامان چوری

  



لاہور(سپیشل رپورٹر) شہر میں چوری وڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ۔معلوم ہوا ہے کہ نواب ٹاﺅن کے علاقہ میںنامعلوم چور طارق کے گھر سے22لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔شاہدرہ میں ڈاکوﺅں نے رضوان احمد کی فیکٹری سے8لاکھ مالیت کا سامان لوٹ لیا،ساندہ میں پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکوﺅں نے نواز احمد کے گھر سے5لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،لوہاری گیٹ میں ڈاکوﺅں نے امجد کے گھر سے5لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،اقبال ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے ناصر سبحانی کے گھر سے5لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،غازی آباد میں ڈاکوﺅں نے مختار احمد کے گھر سے4لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،بادامی باغ میں ڈاکوﺅں نے ہارون کے گھر سے3لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،سٹی رائے ونڈ میں ڈاکوﺅں نے رمضان کے گھر سے2لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،ہنجروال میں ڈاکوﺅں نے مشتاق کے گھر سے ایک لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،برکی میں ڈاکوﺅں نے نفیس احمد کے گھر سے1لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،سبزہ زار میں ڈاکوﺅں نے عظیم کے گھر سے1لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا،گارڈن ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے اقبال اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،فیصل تاﺅن میں ڈاکوﺅں نے ظفر اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،اسلام پورہ میں ڈاکوﺅں نے راشد اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،مسلم ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے اسد اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،قلعہ گجر سنگھ میں ڈاکوﺅں نے مقصود سے50ہزار روپے اور موبائل فون، گلبرگ میں ڈاکوﺅں نے35ہزار اور موبائل فون،فیصل ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے نوید سے35ہزار روپے اور موبائل فون،شادمان میں ڈاکوﺅں نے رضا سے ہزاروں روپے اور موبائل فون لوٹ لئے۔ہربنس پورہ میں کامران، نصیر آباد میں نعیم،نوانکوٹ میں فاروق،شادباغ میں عامر،گڑھی شاہو میں رضی،وحدت کالونی میںکامران، ساندہ میں عمران، ملت پارک میں ندیم،نواب ٹاﺅن میں اسد،گرین ٹاﺅن میں انور،غالب مارکیٹ میں راشد، اچھرہ میں نسیم اور گلشن راوی میں ارشد کی موٹر سائیکلیں جبکہ جوہر ٹاﺅن میں عامر،قائد اعظم انڈسٹریل ایریا میں اقبال ، شیرا کوٹ میں جبار جبکہ مزنگ میں ایڈووکیٹ یاسر حسین منہاس کی گاڑیاں چوری ہو گئیں۔

مزید : ایڈیشن 1