مطالبات پورے کئے جائیں،متحدہ قومی موومنٹ نے پیپلز پارٹی کو 3دن کا الٹی میٹم دے دیا

مطالبات پورے کئے جائیں،متحدہ قومی موومنٹ نے پیپلز پارٹی کو 3دن کا الٹی میٹم ...

  



لندن، کراچی (اے پی اے) ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کو تین دن کا الٹی میٹم دیا ہے۔ پیپلز پارٹی تین روز میں متحدہ قومی موومنٹ کے جائز مطالبات کو پورا کرے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی لندن اور کراچی کے اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ مطالبات پورے نہ کئے گئے تو ایم کیو ایم اپوزیشن کے بینچوں پر بیٹھے گی۔ بار بار وعدوں، یقین دہانی کے باوجود مطالبات پورے نہیں کئے جا رہے، مطالبات عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق ہیں ہماری قوت برداشت کو پیپلز پارٹی نے کمزوری سمجھ لیا ہے عوام آئندہ کے لائحہ عمل کا انتظار کرے، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا مزید ساتھ چلنا اب ناممکن ہے۔ رابطہ کمیٹی کا فیصلہ توثیق کے لئے الطاف حسین کو بھیج دیا گیا۔ عوام ماضی کی طرح ہر آزمائش سے گزرنے اور قربانی دینے کے لئے تیار ہے۔ اپوزیشن میں رہتے ہوئے حکومت کے جائز اقدامات کی حمایت جاری رکھے گی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے پیپلز پارٹی کو تین دن کا الٹی میٹم دیا ہے۔ پیپلز پارٹی تین روز میں متحدہ قومی موومنٹ کے جائز مطالبات کو پورا کرے وگرنہ ایم کیو ایم اپوزیشن کے بینچوں پر بیٹھے گی۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی لندن اور کراچی کے اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ مطالبات پورے نہ کئے گئے تو ایم کیو ایم اپوزیشن کے بینچوں پر بیٹھے گی۔

مزید : صفحہ اول


loading...