آمنہ ذوالفقار این اے 131، رانا اعجاز پی پی 193 کیلئے ق لیگ کے امیدوار نامزد
لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما و نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے یہاں ان کی رہائش گاہ پر سابق ایم این اے بریگیڈئیر (ر) ذوالفقار احمد ڈھلوں (مرحوم) کی اہلیہ، صاحبزادی آمنہ ذولفقار احمد ڈھلوں اور رانا اعجاز حسین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر محمد بشارت راجہ، مونس الٰہی، چودھری ظہیر الدین اور علی حیات بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں این اے 131 سے آمنہ ذوالفقار ڈھلوں، پی پی 163 سے رانا اعجاز حسین کو جنرل الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ کا ٹکٹ دیں گے اور انشاءاللہ پارٹی کی طرف سے وہی امیدوار ہوں گے۔ آمنہ ذوالفقار ڈھلوں اور رانا اعجاز حسین نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کو یقین دلایا کہ وہ پارٹی سربراہان کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور ضلع شیخوپورہ میں پارٹی کو ازسرنو منظم کرنے کیلئے دن رات محنت کریں گے۔ وفد میں پاکستان مسلم لیگ شیخوپورہ کے صدر خرم منج، پیر حبیب سلطان باہو اور دیگر رہنما شامل تھے۔