لاہور ہائیکورٹ صدر زرداری کیخلاف توہین عدالت کیس27ستمبر کولارجر بنچ کے سامنے پیش کرنیکا حکم

لاہور ہائیکورٹ صدر زرداری کیخلاف توہین عدالت کیس27ستمبر کولارجر بنچ کے سامنے ...

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس عمر عطاءبندیال نے صدر زرداری کے خلاف توہین عدالت کیس 27ستمبر کو سماعت کیلئے لارجر بینچ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔ گزشتہ روز چیف جسٹس نے صدر زرداری کے خلاف توہین عدالت کیس کی جلد سماعت کیلئے دائر متفرق درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ صدر زرداری کے دو عہدے رکھنے کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 21ستمبر کو ہونی تھی تاہم یوم عشق رسول کی عام تعطیل کے باعث سماعت نہ ہوسکی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ انتہائی اہم نوعیت کا ہے، عدالت کیس کی جلد سماعت کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے رجسٹر ار آفس کو ہدایت کی کہ صدر زرداری کے خلاف توہین عدالت کا کیس 27ستمبر کو سماعت کیلئے لارجربنچ کے سامنے پیش کیا جائے ۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطابندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ تشکیل دیا گیا تھا تاہم بینچ کے پانچویں رکن جسٹس سید منصور علی شاہ کے بیرون ملک ہونے کے باعث چار رکنی بینچ توہین عدالت کیس کے سماعت کر رہا ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...