بھائی کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت سے میری سیاست پر اثر نہیں پڑیگا، احمد مختار
لاہور(اے پی اے ) وفاقی وزےر پانی وبجلی چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ اکثرایسا ہوتا رہا ہے کہ اےک بھائی کسی اور پارٹی مےں تو دوسرا کسی اور پارٹی مےں ہوتا ہے ، میرے پیپلزپارٹی کیساتھ تعلق اور میری سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ، بھائی کی اپنی مرضی ہے ، ان کی مرضی جہاں وہ چاہیں جائیں ، مےں مرتے دم تک پےپلزپارٹی مےں رہوں گا۔میڈیا سے گفتگومیںانہوں نے کہا کہ میںاپنے بڑے بھائی چوہدری احمد سعےد کی (ن) لےگ مےں شمولےت پر زیادہ تبصرہ نہیں کر سکتا ،وہ اپنی مرضی کے مالک اور فائدے نقصان کی پہچان رکھنے والے انسان ہیں ، مجھے ان کی ن لیگ میں شمولیت سے کوئی مسئلہ نہیں ،میری وفاداری پیپلزپارٹی کیلئے تھی اور ہمیشہ پیپلزپارٹی کے لئے ہی رہے گی ۔ انہوںنے کہا کہ مےرے بھائی اپنی مر ضی سے (ن) لےگ مےں شامل ہوئے مےری ان کی شمو لےت کےلئے مر ضی شامل نہےں ہے ۔