ایم ایم اے کی بحالی کیلئے جماعت اسلامی کا انتظار نہیں کرینگے: فضل الرحمن

ایم ایم اے کی بحالی کیلئے جماعت اسلامی کا انتظار نہیں کرینگے: فضل الرحمن

  



پشاور(اے پی اے )مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چار جماعتیں ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گی۔ جماعت اسلامی کا انتظار نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کو اپنا مستقبل سنجیدہ قوتوں کے حوالے کرنا ہو گا، بیرونی امداد کے بجائے ملکی وسائل پر انحصار کرنا ہوگا ، امن اور معیشت بنیادی چیزیں ہیں ، پرتشدد مظاہروں سے دنیا کو غلط تاثر ملا، سپریم کورٹ تحقیقات کرے۔ تفصیلات کیمطابق جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایم ایم اے کی بحالی کیلئے جماعت اسلامی کا مزید انتظار نہیں کیا جائے گا۔ قوم موجودہ قیادت کی وجہ سے شرمندہ ہے۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کا ایم ایم اے میں شمولیت کا وقت گزر گیا لیکن اب بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔پشاورمیں پیپلز پارٹی شیرپاﺅ کے رکن صوبائی اسمبلی عتیق الرحمان نے جمعیت علماءاسلام میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مزید : صفحہ اول