شعیب سڈل کمیشن کے قیام کیخلاف ملک ریاض کی درخواست سماعت کیلئے منظور

شعیب سڈل کمیشن کے قیام کیخلاف ملک ریاض کی درخواست سماعت کیلئے منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ثناءنیوز ) سپریم کورٹ نے ڈاکٹر ارسلان افتخار کیس کی تحقیقات کے لیے قائم شعیب سڈل کمیشن کے قیام کے خلاف بحریہ ٹاﺅن کے سابق مالک ملک ریاض کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے جس کی سماعت عدالت عظمیٰ کا دو رکنی بینچ 2 اکتوبر کو اس درخواست کی سماعت کرے گا ۔ پیر کو جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ملک ریاض کی درخواست کی ابتدائی سماعت کی ۔ سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ رجسٹرار آفس نے ان کی نظر ثانی کی درخواست منظورنہیں کی تھی ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ یہ نظر ثانی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست ہے ۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردئیے ۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک ریاض کے وکیل کاکہنا تھاکہ وہ انصاف کے حصول کے لیے ہر قانونی حق استعمال کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک نظر ثانی کی درخواست کا فیصلہ نہیں ہو جاتا ہم شعیب سڈل کمیشن سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ کارروائی نہ کرے ۔

مزید :

صفحہ اول -