نعیم چٹھہ اور عابد چٹھہ آج تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے

نعیم چٹھہ اور عابد چٹھہ آج تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے
نعیم چٹھہ اور عابد چٹھہ آج تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے

  



لاہور (جنرل رپورٹر) شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے سابق دو اراکین اسمبلی نعیم حسین چٹھہ اور عابد حسین چٹھہ آج تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کریں گے اور اس موقع پر دونوں سابق اراکین اسمبلی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ نعیم حسین چٹھہ شیخوپورہ سے تعلق رکھتے ہیں اور شیخوپورہ سے رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں اسی طرح عابد حسین چٹھہ بھی سابق رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔ دونوں کا تعلق مسلم لیگ ق سے ہے اور آج تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے ۔ اس سلسلے میں دونوں رہنما تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ہمراہ ان کے دفتر میں باقاعدہ پریس کانفرنس کریں گے اور عمران خان کی قیادت پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے ان کی پارٹی میں شامل ہو جائیں گے ۔

مزید : صفحہ اول


loading...