نوریز شکور کے ق لیگ سے دوبارہ رابطے، واپسی کا غالب امکان

نوریز شکور کے ق لیگ سے دوبارہ رابطے، واپسی کا غالب امکان
نوریز شکور کے ق لیگ سے دوبارہ رابطے، واپسی کا غالب امکان

  



لاہور (جاوید اقبال) مسلم لیگ ق چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لینے والے سابق وفاقی وزیر پٹرولیم نوریز شکور کے دوبارہ مسلم لیگ ق کی قیادت سے رابطے شروع ہو گئے ہیں، اگر وہ مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں دوبارہ واپس ق لیگ میں آ جاتے ہیں تو ساہیوال سے مسلم لیگ ق کے امیدوار ہوں گے۔ واضح رہے کہ نوریز شکور اب تحریک انصاف ساہیوال کے صدر ہیں اور گزشتہ دنوں وہ ق لیگ کو خیرباد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے۔ ذرائع نے بتایاہے کہ نوریز شکور اور چودھری برادران کے مشترکہ دوستوں کی مدد سے دونوں میں ایک ملاقات ہو چکی ہے جس میں نوریز شکور کی ق لیگ میں واپسی کے لئے بیشتر امور طے پا چکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلی ملاقات میں نوریز شکور ان کے قریبی ساتھی اور نائب وزیراعظم اور مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی کے درمیان ہوئی جو گلے شکوﺅں تک محدود رہی اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں دوبارہ ملاقات ہو گئی جس میں بہت سارے معاملات طے پا جائیں گے۔ مسلم لیگ ق کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ اتوار بہت اہم ہے۔ امید ہے کہ اتوار کو لاہور میں دونوں رہنما چودھری پرویز الٰہی اور نوریز شکور میں ملاقات ہو گی اور اسی دن وہ واپس مسلم لیگ ق میں آنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ اگر وہ ق لیگ میں شامل ہو گئے تو وہ ساہیوال سے اپنے آبائی حلقہ کے مسلم لیگ ق کے قومی اسمبلی کے حلقہ سے امیدوار ہوں گے۔

مزید : صفحہ اول


loading...