متحدہ ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ چاہتی ہے:الطاف حسین

متحدہ ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ چاہتی ہے:الطاف حسین

  



 کراچی(این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ کرکے ایسا ملک بنانا چاہتی ہے جہاں تمام مذاہب ، مسالک اور تمام لسانی وثقافتی اکائیوں کو امن وسکون سے زندگی گزارنے کا حق ہو۔ متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو عزیز آبادپر فلم ، ٹی وی ، ریڈیواوراسٹیج سے تعلق رکھنے والیمعروف آرٹسٹوں اور دیگر افراد سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم ملک کو فرسودہ جاگیردارانہ ،وڈیرانہ، سرمایہ دارانہ نظام ، کرپٹ سیاسی کلچر، نام نہاد جہادی کلچر، کلاشنکوف اورڈنڈا بردار شریعت کلچر سے نجات دلانا چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایسے پاکستان کی تعمیرنو چاہتے ہیں جو قائداعظم محمد علی جناح کی خواہشات اورامنگوں کا نمونہ نظر آئے۔ ملک سے کلاشنکوف اورڈنڈا بردار شریعت کا خاتمہ کرکے حقیقی معنوں میں اسلامی ریاست بنادیں گے۔ انہوں نے فنکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انتقال کر جانے تمام فنکاروںکے لئے دعائے مغفرت اور سکندر صنم کی صحتیابی کے لئے دعا بھی کرائی۔ فنکاروں میں قاضی واجد، فرقان حیدر، محمد علی شہکی، محمد افراہیم، سعود قاسمی، انوراقبال بلوچ ، ایاز خان، ماجد جہانگیر ، محترمہ سندس خان ،محترمہ نگہت سلطانہ اوردیگر فنکاروں کے علاوہ تاج محمد نیازی قوال اور زمان ذکی قوال شامل تھے۔اس موقع پر متحدہ کلچرل فورم کے ارکان اور رابطہ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔

مزید : صفحہ اول


loading...