شمالی وزیرستان میں ایک اور ڈرون حملہ،5افراد جاں بحق
میرانشاہ (اے پی اے) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ڈرون حملے سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں امریکی جاسوس طیارے نے دو میزائل داغے ہیں جس سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ میزائل 35 کلومیٹر پاکستانی سرحد کے اندر فائر کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے علاقے آسوخیل میں امریکی جاسوس طیارے سے ایک گھر اور گاڑی پر دو میزائل فائر کئے گئے۔ حملے میں چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق علاقے پر چار جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔