چودھری احمد سعید کی مسلم لیگ ن میں شمولیت، مصطفےٰ رمدے نے بنیادی کردار ادا کیا

چودھری احمد سعید کی مسلم لیگ ن میں شمولیت، مصطفےٰ رمدے نے بنیادی کردار ادا ...

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی) پی آئی اے کے سابق سربراہ چودھری احمد سعید کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے معاملے میں ایک سابق اعلیٰ عدالتی شخصیت کے صاحبزادے نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ چودھری احمد سعید سپریم کورٹ کے سابق جسٹس خلیل الرحمن رمدے کے صاحبزادے مصطفےٰ رمدے کے سسر ہیں جبکہ مصطفےٰ رمدے نہ صرف مختلف مقدمات میں میاں برادران کے وکیل ہیں بلکہ غیر سرکاری طور پر انہیں ان کے خصوصی مشیر کا درجہ بھی حاصل ہے۔ علاوہ ازیں مصطفےٰ رمدے کے تایا چودھری اسد الرحمن بھی مسلم لیگ ن کے اہم رہنماﺅں میں شمار ہوتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چودھری احمد سعید کو مسلم لیگ ن میں شامل ہونے پر مصطفےٰ رمدے نے آمادہ کیا اور ان کی میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف سے ملاقات کا اہتمام بھی مصطفےٰ رمدے نے کیا۔

مزید : صفحہ اول


loading...