نواز شریف اور شہباز شریف سے چودھری احمد سعید کی ملاقات،مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

نواز شریف اور شہباز شریف سے چودھری احمد سعید کی ملاقات،مسلم لیگ ن میں شمولیت ...
نواز شریف اور شہباز شریف سے چودھری احمد سعید کی ملاقات،مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

  



لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں وفاقی وزیر پانی وبجلی چودھری احمد مختار کے بھائی اور سابق چیئرمین پی آئی اے چودھری احمد سعید نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران چودھری احمد سعید نے محمد نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ محمد نواز شریف نے چودھری احمد سعید کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور آئندہ عام انتخابات میں عوام مسلم لیگ (ن) پر بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے چودھری احمد سعید کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لئے مسلم لیگ (ن) کے اصولی موقف کو تمام حلقوں میں پذیرائی مل رہی ہے اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف ہی واحد قومی لیڈر ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور 18 کروڑ عوام کے لئے امید کی کرن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری احمد سعید جیسی زیرک شخصیت کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی قیادت میں ہی پارٹی ملک میں حقیقی تبدیلی لانے اور عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید : صفحہ اول