سوئس حکام کو لکھا جانے والا خط صدر مملکت کے خلاف نہیں ہوگا ، اعتزاز احسن

سوئس حکام کو لکھا جانے والا خط صدر مملکت کے خلاف نہیں ہوگا ، اعتزاز احسن
 سوئس حکام کو لکھا جانے والا خط صدر مملکت کے خلاف نہیں ہوگا ، اعتزاز احسن

  



اسلام آباد(این این آئی)پیپلز پارٹی کے سینیٹر بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سوئس حکام کو لکھا جانے والا خط صدر مملکت کے خلاف نہیں ہوگا۔سپریم کورٹ میں زیرسماعت این آر او عمل درآمد کیس پرتبصرہ کرتے ہوئے بیرسٹراعتزاز نے دعوی ٰکیا کہ اگر خط کا مسودہ حکومت کی مرضی کے خلاف ہوا تو حکومت خط لکھنے سے انکار کردےگی۔انہوں نے کہا کہ خط میں صدر کے عدالتی کارروائی سے استثنا کا واضح طور پر ذکر کیا جائے گا۔اعتزازاحسن نے کہا کہ سپریم کورٹ نے صدر کا استثنا قبول کرتے ہوئے کہہ دیا ہے کہ وزیر قانون بھی خط لکھ سکتے ہیں جو بڑی پیش رفت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خط کے معاملے کی زیادہ ذمہ داری وزیر قانون پر نہیں بلکہ سپریم کورٹ پر ہے کیونکہ حتمی منظوری سپریم کورٹ نے ہی نے دینی ہے۔اس موقع پراعتزاز نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلیت کے فیصلہ کو غیرآئینی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ گیلانی کے معاملے پر ہوسکتا ہے ان کی حکمت عملی غلط رہی ہو، مگر عدلیہ کا فیصلہ بھی غیر آئینی تھا۔بیرسٹر کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے گیلانی کے بعد عدلیہ کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس ہوگیا ہے۔

مزید : صفحہ اول