صدر زرداری آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے

صدر زرداری آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے
صدر زرداری آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے

  



اسلام آباد(آن لائن)صدر آصف علی زرداری آج منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 67 ویں اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں گستاخانہ فلم کے خلاف امت مسلمہ کے جذبات سے آگاہ کریں گے۔ توقع ہے کہ صدر زرداری عالمی برادری پر زور دیں گے کہ وہ گستاخانہ فلم بنانے والے کے خلاف کارروائی کرے۔صدر مملکت اپنے چار روزہ دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن ،برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون ،چینی وزیر خارجہ ،ہانگ جی چی اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔صدر مملکت اقوام متحدہ اور بل گیٹس فاﺅنڈیشن کے زیراہتمام پولیو کے خاتمے کے بارے میں ہونے والی ایک اعلی سطح کی تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔اس سیشن کی صدارت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کریں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات قمرزمان کائرہ کے مطابق صدر گستاخانہ فلم کے خلاف اقوام متحدہ میں آواز اٹھائیں گے۔

مزید : صفحہ اول


loading...