عدالت یا سیاست؟خط کا بھید آج کھُلے گا

عدالت یا سیاست؟خط کا بھید آج کھُلے گا

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے سوئس حکام کے نام خط کو حتمی شکل دے دی جس میں کہا گیا ہے کہ صدر زرداری کو اندورن و بیرون ملک استثنیٰ حاصل ہے ۔ڈرافٹ کی ایک کاپی وزیر اعظم کو بھجوا دی گئی ہے جبکہ دوسری کاپی صدر زرادری کو نیو یارک میں بھیج دی گئی ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزارت قانون نے سوئس حکام کے نام خط کے مسودے کی حتمی شکل دے دی ہے جس کو آج سپریم کورٹ پیش کیا جائے گا۔خط میں کہا گیا ہے کہ صدر زرداری کو اندورن و بیرون ملک استثنا حاصل ہے اورخط پر کارروائی کے لیے عالمی قوانین کو مد نظر رکھا جائے۔خط کے متن میں ملک قیوم کی جانب سے لکھے گئے خط کو واپس لینے کی بات بھی کی گئی ہے۔ٹی وی کے مطابق خط کامسودہ دو صفحات پر مشتمل ہے۔قبل ازیں وفاقی وزیرقانون فاروق ایچ نائیک نے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سوئس حکام کو لکھنے جانے والے مجوزہ خط کے مسودے پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

مزید : صفحہ اول


loading...