سپریم کورٹ سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں : خورشید شاہ

سپریم کورٹ سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں : خورشید شاہ
سپریم کورٹ سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں : خورشید شاہ

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرمذہبی امور خورشید شاہ نے کہاہے کہ سپریم کورٹ سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور حکومت نے ایسے فیصلے کیے جو آنے والے وقت کے لیے اچھے ہوں ۔ این آر او عمل درآمد کیس کی سماعت سے قبل سپریم کورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کاکہناتھاکہ عدلیہ ہویا سیاسی جماعت، سب کو آئین کی پاسداری کرناچاہیے ۔اُنہوں نے کہاکہ عدلیہ میں جودیشل افسران اور مقننہ میں سب سے اہم شخصیت وزیراعظم ہوتاہے اور وہ عدلیہ کے احترام میں پانچ مرتبہ عدالت پیش ہوئے ، پیپلزپارٹی ٹکراﺅ کی سیاست سے گریز کرتی ہے اور آئندہ بھی عدلیہ کا احترام کرتے رہیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ کوئی جومرضی کہتاہے ، کہنے دیں ، ماضی اور آج کے رویئے میں فرق ہے ،ٹکراﺅ سے بچاﺅ چاہتے ہیں ۔

مزید : اسلام آباد


loading...