پرویز مشرف کے ساتھیوں کی ایک ’کھیپ ‘اہم سیاسی جماعت میں شمولیت کیلئے تیار

پرویز مشرف کے ساتھیوں کی ایک ’کھیپ ‘اہم سیاسی جماعت میں شمولیت کیلئے تیار
 پرویز مشرف کے ساتھیوں کی ایک ’کھیپ ‘اہم سیاسی جماعت میں شمولیت کیلئے تیار

  



 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نظریئے اور اُصولوں کی سیاست کے دعوے ایک مرتبہ پھر دفن ہونے کو ہیں اور سابق جنرل پرویز مشرف کے ساتھیوں کی بڑی تعدادایک اہم سیاسی جماعت میں شامل ہوگی ۔ نجی چینل کے مطابق سابق وزراءکی اکثریت مسلم لیگ ن میں شامل ہوچکی ہے جن میں امیر مقام ، زائد حامد ، سمیر ا ملک ، سلیم سیف اللہ ، ہمایوں اخترخان ، لیاقت جتوئی اور طارق عظیم شامل ہیں جبکہ خورشید قصوری ، سکندر بوسن اور غلام سرورتحریک انصاف کے رہنماءبن چکے ہیں ۔اُدھر پرویزمشرف کے وزیرخزانہ حفیظ ، حناربانی کھر اور منظور وٹو موجودہ حکومت کے وزراءہیں جبکہ سندھ کے سابق وزیراعلیٰ علی محمد مہر بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوچکے ہیں ۔ مشرف کی اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ ق بھی پیپلزپارٹی کی اتحادی ہے ۔ دنیانیوز کے ذرائع کے مطابق سیاسی جماعت میں آنے والی ”نئی کھیپ “کی پسندیدہ جماعت مسلم لیگ ن ہے ۔

مزید : لاہور


loading...