بھوجا ایئرلائن حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ ہائیکورٹ میں چیلنج

بھوجا ایئرلائن حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ ہائیکورٹ میں چیلنج
بھوجا ایئرلائن حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ ہائیکورٹ میں چیلنج

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھوجاایئرلائن کے متاثرین نے بورڈ کی تحقیقاتی رپورٹ کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے رپورٹ عام کرنے کی استدعا کردی ہے جس پر عدالت نے متعلقہ محکموں کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔بھوجاایئرلائن حادثہ کے متاثرین کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ وزارت داخلہ کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیاگیاہے اور رپورٹ غیر تسلی بخش ہے ۔درخواست گزاروں نے وزارت داخلہ ، سی ڈی اے اور سی اے اے کو فریق بناتے ہوئے رپورٹ عام کرنے کی استدعا کی ۔ ابتدائی دلائل سننے کے بعد اسلام آبادہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کردیے ہیں ۔

مزید : قومی


loading...