ایفیڈرین کیس: علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کی ضمانت میں توسیع

ایفیڈرین کیس: علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کی ضمانت میں توسیع
  • ایفیڈرین کیس: علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کی ضمانت میں توسیع
  • ایفیڈرین کیس: علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کی ضمانت میں توسیع
  • ایفیڈرین کیس: علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کی ضمانت میں توسیع

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایفیڈرین کوٹہ کیس میں علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کی عبوری ضمانت میں 11اکتوبرتک توسیع کردی گئی ہے ۔ علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین اپنے وکلاءکے ہمراہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے جہاں اُنہوں نے حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست کی ۔سپریم کورٹ کے فل بنچ نے گیارہ اکتوبرتک ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے متعلقہ عدالت اورتفتیش میں پولیس سے تعاون کی ہدایت کی اور علی موسیٰ گیلانی کو عدالت کے باہرسے گرفتاری کے خلاف دائر درخواست کو یکجا کردیا۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے علی موسیٰ گیلانی نے کہاکہ چار سال تک سیاسی قیدی نہ ہونے کے دعویدار وزیراعظم کے جاتے ہی اُن کے بیٹے کو سیاسی قیدی بنادیاگیاہے ۔اُن کاکہناتھاکہ اُنہیں عدالتوں پرمکمل اعتماد ہے ، ورنہ وہ باہر جاکر واپس نہ آتے ۔

مزید : اسلام آباد