ٹی 20 ورلڈ کپ میں فتوحات و اعزاز پاکستان کےنام

ٹی 20 ورلڈ کپ میں فتوحات و اعزاز پاکستان کےنام
 ٹی 20 ورلڈ کپ میں فتوحات و اعزاز پاکستان کےنام

  



لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کوٹی 20میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے اور جیتنے کا منفرد اعزاز حاصل ہے۔ پاکستان نے اب تک 59ٹی 20میچ کھیلے ہیں جن میں سے 35میں فتح جبکہ 22میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور دو میچ ٹائی ہوئے۔ پاکستان کا سب سے زیادہ سکور 203 ہے جو اس نے بنگلہ دیش کے خلاف بنایا جبکہ سب سے کم سکور 74ہے جو آسٹریلیا کے خلاف بنایا ۔ ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان نے کل 21میچ کھیلے جن میں سے 13جیتے ، سات ہارے اور ایک میچ ٹائی ہوا۔ پاکستان کی ٹیم نے بنگلہ دیش کی ٹیم کے خلاف اب تک پانچ میچ کھیلے ہیں جو کہ پاکستان نے ہی جیتے ہیں جبکہ سری لنکا کے خلاف پاکستان نے سب سے زیادہ 13ٹی 20میچ جیتے ہیں۔ ٹی 20ورلڈ کپ کے میچوں میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اب تک دو میچز کھیلے گئے ہیں جو کہ پاکستان نے ہی جیتے ہیں جبکہ پاکستان 2009ءمیں ورلڈ کپ ٹی 20کا چیمیئن ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرچکا ہے۔

نوٹ: ٹی 20ورلڈ کپ کے میچوں کی ”لائیو“کوریج دیکھنے کے لیے وزٹ کریں۔۔۔ www.t20.dailypakistan.com.pk

مزید : کھیل


loading...