کیا گوگل کو توہین آمیز ویڈیو یوٹیوب سے ہٹا دینی چاہیے؟ - پول
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سی این این ڈاٹ کام نے ایک بین الاقوامی پول منعقد کیا ہے جس میں سوال یہ پوچھا گیا ہے کہ کیا گوگل کو توہین آمیز ویڈیو اپنی سائٹ یو ٹیوب سے ہٹا دینی چاہیے یا نہیں. اس سوال کے جواب میں ابھی تک چالیس فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ گستاخانہ ویڈیو نہیں ہٹانی چاہیے. یاد رہے کے کچھ دن قبل بھی ایک ایسا ہی پول کیا گیا تھا جس میں پوچھا گیا تھا کہ کیا گستاخانہ ویڈیو بنانا بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہے یا نہیں، اکثریت نے جس کا جواب 'ہاں' میں دیا. آن لائن مسلمانوں میں کئی لوگ نیٹ پر ان کوششوں میں مصروف ہیں کہ کسی طرح اس پول پے مسلمانوں کا نقطہ نظر پیش کیا جائے، جس کہ لئے فیس بک اور ایس ایم ایس کے ذریے خبر کو پھیلایا جا رہا ہے لیکن دیکھا یہ جا رہا ہے کہ انٹرنیشنل ویب سائٹس پے ایسے پولز میں اسلام مخالف قوتوں کا پلا بھاری رہا ہے.