ایل این جی درآمد منصوبہ : سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوادی گئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایل این جی درآمد سے متعلق سمری منظوری کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوادی گئی ہے ۔ نجی چینل کے ذرائع کے مطابق ایل این جی کی درآمد سے متعلق منصوبے پر پیپرورک مکمل ہوگیاہے اور اب وزارت پٹرولیم نے حتمی منظوری کے لیے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوادی ہے ۔