مسجد نبوی ﷺ کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

مسجد نبوی ﷺ کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
مسجد نبوی ﷺ کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

  



مدینہ منورہ( مانیٹرنگ ڈیسک ) شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزنے مسجد نبوی کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا جبکہ اب تک کے ہونے والے توسیعی منصوبوں میں یہ سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ مسجد نبوی ﷺکی توسیع کا یہ منصوبہ تین مراحل میں مکمل ہوگاجس کی تکمیل پر مسجد نبوی میں 28 لاکھ افراد نماز ادا کر سکیں گے جبکہ اس وقت مسجد نبوی میں آٹھ لاکھ افراد ایک ساتھ نماز ادا کرسکتے ہیں۔ مسجد نبوی کی یہ توسیع مشرق اور مغرب کی جانب کی جائے گی ۔ شاہ عبداللہ بن عبد العزیز کی زیر نگرانی حرمین شریفین کے توسیعی منصوبے کا یہ دوسرا بڑا منصوبہ ہے جبکہ اس سے قبل مسجد حرم کی توسیع کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جدہ سے مکہ مکرمہ تک ایک ریلوے لائن بچھائی جا رہی ہے جس سے حجاج اور معتمرین کو مکہ مکرمہ تک سفری سہولیات میں آسانی ہوگی اور جدہ کے شہری بھی پانچوں نمازیں مسجد حرم میں ادا کرنے کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

مزید : رئیل سٹیٹ


loading...