چوہدری پرویز الٰہی کا عوام کو یادوں اور وعدوں کادلاسہ ، ن لیگ کو چیلنج
گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ عوام کی توقعات کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے ،ماضی میں ساتھ دینے والوں کی تیسری نسل آج پھر ق لیگ کیساتھ ہے لیکن ن لیگ کو اللہ نے اچھے کاموں کی توفیق نہیں دی ۔ چوہدری ظہورالٰہی کی برسی پر خطاب کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہاکہ مسلم لیگ ق عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی کوشش کرتی ہے اور توقعات پر پورا اُتریں گے ۔ اُن کاکہناتھاکہ پنجاب حکومت ناکام ہوچکی ہے ، امن وامان کی ابتر صورتحال کی وجہ سے کوئی محفوظ نہیں ، پنجاب حکومت سابقہ دور حکومت کے مقابلے میں عوام کی بہتری کے لیے منصوبہ لاکر دکھائے ۔ ق لیگ کے رہنماءکاکہناتھاکہ اللہ تعالیٰ نے ن لیگ کو اچھے کاموں کی کبھی توفیق نہیں دی ۔