ڈرون حملے امریکی مفاد میں نہیں ، معصوم شہری مر رہے ہیں : امریکی رپورٹ

ڈرون حملے امریکی مفاد میں نہیں ، معصوم شہری مر رہے ہیں : امریکی رپورٹ
ڈرون حملے امریکی مفاد میں نہیں ، معصوم شہری مر رہے ہیں : امریکی رپورٹ

  



نیویارک ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ سے بھی ڈرون حملوں کے خلاف آوازیں آنا شروع ہوگئی ہیں جبکہ امریکی رپورٹ کے مطابق جاسوس طیاروں کے حملے امریکی مفاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ سٹین فورڈ اور نیویارک یونیورسٹی کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکام ڈرون حملوں میں ہونے والی ہلاکتیں چھپاتے ہیں ۔ ڈرون حملوں میں صرف دو فیصد ہائی ویلیو ٹارگٹ نشانہ بنے جبکہ گزشتہ آٹھ برسوں میں تقریباً نو سو معصوم شہری نشانہ بنے جن میںسے 174 بچے تھے۔ نو ماہ میں تیار کی گئی اس تحقیقاتی رپورٹ کو ’لیونگ انڈر ڈرونز‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں 139 قبائلیوں کے انٹرویو کئے گئے۔ محققین کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے امریکہ کو محفوظ نہیں بنا رہے بلکہ پاکستانی عوام میں امریکہ مخالف جذبات ابھار رہے ہیںاور امریکی حکام کو ڈرون حملوں کو شفاف اور عالمی قوانین کے مطابق بنانا چاہیے۔

مزید : انسانی حقوق


loading...