پیسے کی پوجا کرنے والا عظیم شخص نہیں بن سکتا ، وزیر اعظم بننا بڑی ذمہ داری ہے : عمران خان

پیسے کی پوجا کرنے والا عظیم شخص نہیں بن سکتا ، وزیر اعظم بننا بڑی ذمہ داری ہے : ...
پیسے کی پوجا کرنے والا عظیم شخص نہیں بن سکتا ، وزیر اعظم بننا بڑی ذمہ داری ہے : عمران خان

  



لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پیسے کی پوجا کرنے والا کبھی عظیم شخص نہیں بن سکتا جبکہ ملک کا وزیر اعظم بن جانا ایک بڑی ذمہ دار ی ہے ۔ ایک تقریب سے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ نئی کریم ﷺ نے غلاموں کو بھی لیڈر بنایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو نئی سوچ کی ضرورت ہے جبکہ نئے پاکستان کا خواب بہت قریب آ رہا ہے جس میں باہر سے آ کر لوگ پاکستان میں نوکریاں تلاش کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ علامہ اقبا ل ہمارے نظریاتی رہنما ہیں اور سیاست ان کا خواب ہے جبکہ لیڈر کی پہنچان بہادری ہونی ہے جس میں نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی ۔