تمام فیصلے اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے ہورہے ہیں : قمر زمان کائرہ

تمام فیصلے اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے ہورہے ہیں : قمر زمان کائرہ
تمام فیصلے اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے ہورہے ہیں : قمر زمان کائرہ

  



لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ عدالت کے ساتھ ڈیل کی بات کرنا نا مناسب ہوگاجبکہ معاملات بہتری کی طرف جارہے ہیں اوراتحادی جماعتوں کی مشاورت سے تمام فیصلے کررہے ہیں ۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ حکومت نے کبھی یہ نہیں کہاکہ خط نہیں لکھا جائے گا جبکہ ان کا موقف یہ تھا کہ صدر زرداری جب تک صدر کے عہدے پر فائز ہیں تب تک خط نہیں لکھا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اگر بیان حلفی لیتا ہے تو کوئی حرج نہیں جبکہ یوسف رضا گیلانی کے کیس میں درمیانی راستہ نکالنے کانہیں کہاگیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ سپر یم کورٹ میں فتح یاشکست کی بات نہیں بلکہ قانونی معاملہ ہے اور انہیں خط کے متن کاعلم نہیں ہے ۔

مزید : لاہور


loading...