بر طانیہ میں پاکستانی خاتون قتل ، خاوند سمیت خاندان کے دیگر ارکان جیل بھیج دئیے

بر طانیہ میں پاکستانی خاتون قتل ، خاوند سمیت خاندان کے دیگر ارکان جیل بھیج ...
بر طانیہ میں پاکستانی خاتون قتل ، خاوند سمیت خاندان کے دیگر ارکان جیل بھیج دئیے

  



لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) برطانیہ میں پاکستانی نژاد خاتون نائلہ ممتاز کو قتل کرنے کے جرم میں اسکے خاوند اور اسکے خاندان کے دیگر ارکان کو جیل بھیج دیا گیا۔پاکستانی نژاد برطانوی خاندان کے فرد محمد توصیف ممتاز کی 2008ءمیں نائلہ ممتاز سے ارینج میرج ہوئی جس کے بعد وہ برطانیہ آ گئی۔ توصیف ممتاز کے خاندان والوں نے اس کو جنات کا سایہ ہونے کے شبہ میں ایسے عمل کروائے جس سے اسکی موت واقع ہو گئی۔ اس سلسلے میں عدالت نے آج توصیف ممتاز کو 13 سال جبکہ توصیف کے والدین کو 15سال اور اسکے بہنوئی کو 13 سال قید کی سزا سنائی ۔

مزید : جرم و انصاف