ٹی 20ورلڈ کپ : بنگلہ دیش کو شکست دیکر پاکستان سپر ایٹ میں پہنچ گیا

ٹی 20ورلڈ کپ : بنگلہ دیش کو شکست دیکر پاکستان سپر ایٹ میں پہنچ گیا
  • ٹی 20ورلڈ کپ : بنگلہ دیش کو شکست دیکر پاکستان سپر ایٹ میں پہنچ گیا
  • ٹی 20ورلڈ کپ : بنگلہ دیش کو شکست دیکر پاکستان سپر ایٹ میں پہنچ گیا
  • ٹی 20ورلڈ کپ : بنگلہ دیش کو شکست دیکر پاکستان سپر ایٹ میں پہنچ گیا
  • ٹی 20ورلڈ کپ : بنگلہ دیش کو شکست دیکر پاکستان سپر ایٹ میں پہنچ گیا

  



پالی کیلے ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر سپر ایٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے اور اس کا اگلے مرحلے کلا پہلا میچ 28ستمبر کو جنوبی افریقہ جبکہ 30ستمبر کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہو گا۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 176رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں پاکستانی بلے بازوں محمد حفیظ اور عمران نذیر نے بھی دس کی اوسط سے رنز کا ڈھیر لگا دیا ہے دونوں نے124بنائے ،اس مرحلے پر عمران نذیر 9چو کوں اور 3چھکوں کی مدد سے 36گیندوں پر 72 کے انفرادی رنز پرجبکہ محمد حفیظ بھی فوری بعد 6چوکوں کی مدد سے 47گیندو ں45رنز کے ساتھ آﺅٹ ہوگئے۔ اس کے بعد ناصر جمشید اور کامران اکمل نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار اننگ کھیلی اور انیسویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔نا صرجمشید دو چو کوں اور دو چھکوں کی مد د سے 14گیندوں پر 29 اور کامران اکمل چار چوکوں کی مدد سے 15گیندوں پر 22رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔ بنگلہ دیش کے بلے باز بھی پاکستانی باﺅلروں پر حاوی رہے اور فی اوور دس کی اوسط سے رنز بناتے رہے تاہم پہلی وکٹ گرنے کے بعد پاکستانی بلے بازوں کی مشکلات میں تھوڑی کمی ہوئی تو یہ کسر مس فیلڈنگ نے نکال دی۔بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54گیندوں پر 84رنز بائے۔ مشفق الرحیم نے26گیندوں پر 25، محمد اشرفل نے13گیندوں پر 14 ،ناصر حسین نے13گیندوں پر 16، تمیم الرحمان نے12 گیندوں پر 24رنز بنائے جبکہ محمداللہ صفر پر آﺅٹ ہوئے اور ضیاءالرحمان ایک رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہد آفرید ی اور یاسر عرفات نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہر کیا۔شاہد آفرید ی نے چاراوورز میں 20رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ یاسر عرفات نے تین اوورز میں 25رنز پر تین وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کے ٹاپ سپنر ز محمد حفیظ اور سعید اجمل آج وکٹ لینے میں ناکام رہے۔محمد حفیظ کو تین اوورزمیں 28جبکہ سعید اجمل کو چار اوورز میں 32سکور پڑا۔سہیل تنویرنے تین اوورز میں 25رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔عمر گل باﺅلنگ میں کمال نہ دکھا سکے اور انہیں تین اوورز میں 43سکور پڑا۔

نوٹ: ٹی 20ورلڈ کپ کے میچوں کی ”لائیو“کوریج دیکھنے کے لیے وزٹ کریں۔۔۔ www.t20.dailypakistan.com.pk

مزید : کھیل


loading...