ایران پر پابندیوں کیلئے برطانیہ، فرانس اور جرمنی پھر متحرک

ایران پر پابندیوں کیلئے برطانیہ، فرانس اور جرمنی پھر متحرک
ایران پر پابندیوں کیلئے برطانیہ، فرانس اور جرمنی پھر متحرک

  



 لندن (بیورورپورٹ)برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کیخلاف ایٹمی مسئلے پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کا ایٹمی مسئلہ مزید کشیدہ ہوتا جا رہا ہے لہٰذا ایران کیخلاف مزید پابندیاں عائد کی جائیں ۔یورپی یونین کے وزرائے خارجہ 15 اکتوبر کو برسلز میں اپنے اجلاس میں اس مسئلے پر غور کرینگے۔ادھر ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے جو ان دنوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں ہیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی جس میں بان کی مون نے ایرانی صدر پر زور دیا کہ ایٹمی مسئلے پر عالمی برادری کو اعتماد میں لینے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔دونوں رہنماﺅں نے شام کے مسئلے اور امریکہ میں بننے والی اسلام مخالف فلم کیخلاف مسلم دنیا میں ہونے والے مظاہروں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مزید : بین الاقوامی