برطانوی ہسپتالوں سے لاکھوں روپے کی مشینری اور ادویات چوری

برطانوی ہسپتالوں سے لاکھوں روپے کی مشینری اور ادویات چوری
برطانوی ہسپتالوں سے لاکھوں روپے کی مشینری اور ادویات چوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن (بیورورپورٹ) برطانیہ کے سرکاری ہسپتالوں سے 1.3ملین پاﺅنڈ کے قیمتی اوزار ‘ کمپیوٹر ‘ مریضوں کے بیڈ ‘ لیپ ٹاپ ‘ وینی لیٹر ‘ سی ٹی سکینر ‘ تھرما میٹر ‘ اور جان بچانے والی کٹس ہسپتال کے عملہ کی وردیاں پہن کر چوری کر لی گئیں ۔نارتھ ویسٹ ہسپتال سے گزشتہ برس 2لاکھ 20ہزار پاﺅنڈ کی قیمتی مشینری چوری ہو گئی، مڈل سیکس ہسپتال سے 2لاکھ پچاس ہزار پاﺅنڈ مالیت کا سامان 60ہزار پاﺅنڈ کے میڈیکل سکینر ‘ نارتھ سینٹرل لندن سے 20قیمتی مشینیں، قیمتی لیپ ٹاپ ’ سٹور روم سے چوری کر لی گئیں ان میں ایک ماسٹر کمپیوٹر بھی شامل ہیں جس میں آٹھ ملین افراد کا ڈیٹا بھی موجود تھا ۔ایک رپورٹ کے مطابق یہ چور ڈاکٹروں اور نرسوں کے لیپ ٹاپ بھی چوری کر لیتے ہیں۔ یہ امر قابل زکر ہے کہ حکومت برطانیہ سرکاری ہسپتالوں کی قیمتی مشینری ‘ اوزار ‘ وغیرہ خریدنے پر سالانہ 13ملین پاﺅنڈ خرچ کرتی ہے ۔ یہ چور برطانیہ کے سرکاری ہسپتالوں سے قیمتی مشینری وغیرہ چوری کر کے اسے مشرقی یورپ ‘ افغانستان ‘ عراق ‘ اسمگل کر دیتے ہیں ۔

مزید :

جرم و انصاف -