صنعتی شعبے میں 31منصوبے شروع کرنے کافیصلہ

صنعتی شعبے میں 31منصوبے شروع کرنے کافیصلہ
صنعتی شعبے میں 31منصوبے شروع کرنے کافیصلہ

  



 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صنعتی شعبہ کی ترقی کے لیے رواں سال کے دوران تین ارب اکھتر کروڑ روپے مالیت کے 31 نئے منصوبہ جات شروع کیے جائیں گے۔ وزارت صنعت کے حکام کے مطابق صنعتی شعبہ کی ترقی کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے پروگرام میں سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت صنعتی مزدوروں کی پیشہ وارانہ و فنی تربیت میں اورہنر مند افرادی قوت میں اضافے کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن پروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔ صنعتوں میں بین الاقوامی معیار کی نئی اور جدید مشینری ‘ آلات اور پرزہ جات کے استعمال کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ اسی طرح انڈسٹریل پارکس کے قیام سے بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کے اقدامات کیے جائیں گے جبکہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

مزید : بزنس