سندھ اور پنجاب کی فصلوں کو کمی کا سامنا کرنا پڑے گا

سندھ اور پنجاب کی فصلوں کو کمی کا سامنا کرنا پڑے گا
سندھ اور پنجاب کی فصلوں کو کمی کا سامنا کرنا پڑے گا

  



 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آئندہ ربیع کی فصل کے لیے سندھ اور پنجاب کو پانی کی دستیابی میں کمی کا سامنا ہوگا جبکہ خیبر پختو نخواہ اور بلوچستان اس سے مثتثنٰی ہوں گے۔ ارسا کی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں بتا گیا کہ آئندہ ربیع کی فصل کے لیے سندھ اور پنجاب کو پانی کی سپلائی میں پندرہ فیصد کمی در پیش ہو گی جبکہ بیس ملین ایکڑ فٹ پانی آبی ذخائر میں آئے گا اور پاکستانی دریاوں سے کل 114ملین ایکڑ فٹ پانی گذرے گا۔اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ اس دفعہ 10لاکھ ایکڑفٹ پانی ضائع ہو گا۔پنجاب کو ایک لاکھ ساٹھ ہزار کیوسک پانی جبکہ سندھ کو ایک لاکھ بیس ہزار کیوسک پانی دیا جائے گا۔

مزید : بزنس


loading...